Zaid Shaheed (r.a)

حضرت زید کی ولادت سے مطلق رسول خدا  ص کی پیش گوئی

حضرت ابو ذر غفاری بیان فرماتے ہیں
میں ایک مرتبہ خدمت اقدس نبی کریم صلی الہ و علیہ وسلم  ميں حاضر ہوا تو دیکھا کہ حضور گریھ فرمارہے ہیں سبب دریافت کیا تو حضور نے فرمایا کہ جبرائیل علیہ سلام امین نازل ہوئے اور مجھے یہ خبر دی ہے آپ کے فرزند حسین علیہ سلام کے ایک بچہ پیدا ہوگا جس کا نام علی علیہ سلام اور اہل آسمان اس کو زین العابدین کے نام سے پہچانیں گےان کے ایک فرزند پید ا ہوگا جس کا نام  زید علیہ سلام ہوگا اس قتل کر کے شہید کیا جائے گا۔ ٗ بطل رشید زید ص ۱۶۴  ٗ

علامہ باقر مجلسی بیان فرماتے ہیں
چونکہ حضرت امام زین العابدین جانتے تھے کہ آپ کے فرزندوں میں سے ایک فرزند کا نام زید ہوگا جو جہاد میں جام شہادت نوش کریگا اور ان آیات شریفہ میں جو استخارہ ظاہری ان کی شہادت و جہاد کی جانب واضح تھا اس بناپر آپ نے اس بچہ کا نام زید رکھا۔  ٗبطل رشید زید شہید ص ۶۸  ٗ
ولادت : ۸۰ ہجری ۴۹۹ عیسوی بروز جمعہ بوقت فجر مدینہ منورہ
نام:  زید علیہ سلام
لقب: حلیف القرآن
کنیت : ابو الحسین 
سلسلہ نسب : حضرت زید شہید علیہ سلام گلدستہ امامت کے گل چہارم  حضرت علی بن حسین  بن علی  بن ابی طالب علیہ سلام کے فرزند تھے  آپ کے پردادا امام اول ناطق قرآن اور شیر خدا تھے آپ کے دادا سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ سلام تھے اور آپ کے والد بزگوار بیمار کربلا حضرت امام زین العابدین تھے۔
مادر نسب:
حضرت زید شہید علیہ سلام کی مادر گرامی کا نام حورا تھا مگر بعض مورخین نے اس کے علاوہ بھی نام لکھے ہیں جیسے کسی نے غزالہ لطیفہ اور کسی نے ام ولد ہی کو نام قرار دیا ہے یہ سب خیالی نام ہے ۔
ابوحمزثمالی کی راویت جو متعد د کتب میں منقل ہیں اس سے بالکل واضح ہے کہ امام علی زین العابدین نے جب اس معظمہ سے نام دریافت فرمایا تو انھوں نے اپنا نام حورا کی بتایا تھا لہذا اکثر مورخین نے ان معظمہ کا حورا یا حوریہ لکھا ہے۔ ان معظمہ کی بابت مشہور قول یہ ہے کہ انھیں حضرت مختار بن ابو عبیدہ ثقفی رضی اللہ عنہ نے تیس ہزار درہم میں خرید کر اور ان کے اوصاف حمیدہ و افعال پسندیدہ کے پیش نظر حضرت علی زین العابدین علیہ سلام کی خدمت میں بطور ہدیہ بھیجا تھا۔
ابو الفرج اصفہامی کا بیان
اور زید بن علی بن حسین بن علی جن کی کنیت ابو الحسین تھی اور ان کی والدہ کنیز تھی جنہیں مختار بن ابو عبیدہ ثقفی نے جناب علی بن حسین علیہ سلام کو ہدیہ کیا تھا ان سے زید عمر علی ا ور خدیجہ پیدا ہوئےٗ مقاتل الطالبین ص ۸۲ ٗ
ڈاکٹر سید صفدر حسین 
زید شہید علیہ سلام کی والدہ ہاشمیہ ہونے کے بجائے سندھ کے کسی خاندان کی فرد تھیں جنہیں حضرت مختار سقفی رضی اللہ عنہ نے خدمت امام زین العابدین علیہ سلام میں بطور تحفہ بھیجا تھا وہ مشرف بہ اسلام ہو کر حضرت امام زین العابدین کی تیسری زوجہ قرار پاہی تھیں۔ ٗ سادات باہرہ ص۱۳ ٗ
تعلیم و تربیت:
جاری ہے۔۔