کنیت ابو عبداللہ لقب شافعی اور اسم گرامی محمد بن ادریس ہے آپ قبیلہ قریش سے ہیں آپ کا سلسلہ نسب آٹھویں پست میں جاکر باپ کی طرف سے آنحصرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جد امجد حضرت عبدالمطلب سے جاملتا ہے۔
آپ کی ولادہ ماجدہ کا نام ام الحسن ہے اور آپ کا نسب بنت ہمزہ بن قاسم بن مزید بن حسن بن علی بن ابوطالب ہے اور آپ قریشی ہاشمی علوی فاطمی ہیں اور اءمہ اربعہ کے تیسرے امام ہیں ۔
حضرت امام شافعی امام مالک کے شاگرد ہیں امام مالک امام ابو حنفیہ کے شاگرد تھے اور امام ابو حنفیہ امام جعفر بن محمد بن علی بن حسین بن علی کرم اللہ وجہہ کے شاگرد تھے۔
عراق تشریف لے جانے سے قبل کسب علوم امام مالک سے فرماتے رہے امام اعظم کے ارشد تلامذہ میں سے ہیں ۔
آپ کی ولادت شریف ایک قول کے مطابق غزہ اور دوسری قول کے مطابق عقلان میں یا مقام منا میں ۱۵۰ ھ میں ہوی مزار مقدس مضافات مصر میں واقع ہے ۔
روایت ہےکہ جب آپ کا سن شریف سات سال تھا آپ حفظ قرآن سے فارغ ہوچکے تھے اور جب آپ کی عمر پندرہ سال ہوی تو آپ فتوی نویسی کی خدمت انجام دیتے تھے ۔
حضرت ثفیان ثوری نے فرمایا اگر امام شافعی کی عقل فراست کو نصف مخلوق کی عقلول کے ساتھ وزن کیا جاے تو امام شافعی کی عقل زاءد ہوگی۔
No comments:
Post a Comment